کراچی ( پیپر بزنس نیوز) ممتاز انڈنٹنگ فرم انٹر نیشنل بزنس مینجمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی ملوں نے شپنگ کمپنیوں کی جانب سے جبری عائد کئےگئے ’’وار سرچارج ‘‘کا مطالبہ کردیا ہے جو 1500تا 2000ڈالر برائے 20فٹ کنٹینر ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سرچارج کا جاری کردہ انڈنٹ اورکھولی گئی ایل سیز برائے مارچ شپمنٹ پر بھی مطالبہ کیاجارہا ہے اور اپریل شپمنٹ پر بھی ہوگا۔ اس سرچارج سےاندازہ ہے کہ 75سے 100ڈالر فی ٹن پیپر و پیپر بورڈ کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور ایران جنگ کے باعث تمام شپنگ کمپنیوں نے مختلف روٹس پر ’’وار سرچارج‘‘عائد کیا

